17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسر چوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات

کراچی،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں

ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پر انوکھی تقرری کی گئی ہے، اے ایس آئی منور بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس انچارج کے طور پر تعینات کردیاگیا۔

اے ایس آئی منور واش رومز کی صفائی ستھرائی پر مبنی صورتحال کی ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ تیار کریں گے، سیوریج لائنوں میں چوہوں اور کیڑوں کے خاتمے پر مبنی اقدامات بھی کریں گے۔ اے ایس آئی تمام کام پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کی معاونت سے انجام دیں گے۔