11 November 2025

برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ کے زیر اہتمام یومِ سیاہ کی تقریب کا انعقاد

لندن(وسیم عباس)برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ (APPG) برائے کشمیر کی جانب سے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے مسلسل محروم رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ تقریب چیئرمین APPG کشمیر، رکنِ پارلیمنٹ عمران حسین کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ارکانِ پارلیمنٹ ریچرڈ برجن، ایان برن، سارہ اسمتھ، راچل ہاپکنز، لارڈ شفیق خان اور سینئر وائس چیئرمین طاہر علی ایم پی سمیت متعدد اراکینِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ کشمیر بلیک ڈے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق کی مسلسل پامالی کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت اور انصاف کے حصول کی حمایت جاری رکھے گی