11 November 2025

لاہور ٹیسٹ، پاکستان نے ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقا کو ہرادیا

لاہورٹیسٹ،پاکستان نے ورلڈچیمپئن جنوبی افریقا کو ہرادیا،277رنز کےتعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183رنز پرآؤٹ ہوگئی،پاکستان کو2میچز کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن اسپنر نعمان علی نے شانداربولنگ کی،میچ میں10 شکار کیے،نعمان علی کی پہلی اننگزمیں6،دوسری اننگز میں4وکٹیں،شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جنوبی افریقا کے متھو سامی نے میچ میں11وکٹیں حاصل کیں

چوتھےروز کےکھیل میں جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس54 اور رائن ریکلٹن54،ایڈن مارکرم 3، وین مُلڈر صفر،ٹونی زی زورزی16رنز بناسکے،قومی ٹیم دوسری اننگزمیں 167رنز بناکر آؤٹ ہوئی،پاکستان کو پہلی اننگز میں109رنز کی برتری ملی تھی،عبداللہ شفیق41،بابراعظم42، سعود شکیل کے38رنز بنا کر آوٹ ہوئے، نعمان علی 10 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ قرار پائے

جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے تھے،کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی، اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی،پاک جنوبی افریقا دوسرا ٹیسٹ20اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔