11 November 2025

میری بیوی رات میں سانپ بن کر مجھے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے. بھارتی شہری کا انوکھا دعویٰ

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتاپور میں ایک شہری نے اپنی بیوی کے خلاف انوکھا مقدمہ دائر کر دیا، دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اُس کی بیوی رات کو سانپ بن جاتی ہے اور اُسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق لوڈھسا گاؤں کے رہائشی معراج نے مجسٹریٹ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا کہ اُس کی بیوی نسیمن رات کے وقت ’’سانپ کی شکل اختیار کر لیتی ہے‘‘ اور نیند کے دوران اُس پر حملہ کرنے کی کوشش کرتی ہے

بیوی نے کئی بار نیند میں اُسے مارنے کی کوشش کی لیکن وہ بروقت جاگ جانے کی وجہ سے بچ گیا۔ اُس نے مزید کہا کہ بیوی اُسے ذہنی طور پر اذیت دیتی ہے اور کسی بھی وقت سوتے ہوئے اُس کی جان لے سکتی ہے۔

ضلعی مجسٹریٹ نے شہری کی درخواست کو ذہنی اذیت کے کیس کے طور پر لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے