7 March 2026

ایپل نے آئی فون 17 پرو پر آنے والی خراشوں پر وضاحتی بیان جاری کردیا

ایپل نے آئی فون 17 پرو پر صارفین کی جانب سے پیش کیے گئے خدشات کی بنا پر اپنا موقف پیش کر دیا

فون کے لانچ کےبعدسوشل میڈیاپرایسی تصاویرسامنےآئیں جن میں ڈیمویونٹس کی پچھلی جانب نشانات دیکھےگئے،صارفین نےخدشہ ظاہرکیا کہ یہ فون آسانی سےخراب ہوجاتا ہے،جس پراسے’’اسکریچ گیٹ‘‘ کہا جانے لگا۔

ایپل نےآئی فون 17 پرو پر آنے والی خراشوں پروضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ خراشیں نہیں بلکہ ایپل اسٹورزمیں استعمال ہونے والے پرانےاورخراب مگ سیف چارجر اسٹینڈز کی وجہ سے ہیں،کمپنی کےمطابق یہ نشانات زیادہ ترصاف کیےجاسکتے ہیں اور خراب اسٹینڈز کو بدل دیا جا رہا ہے۔

ماہرین نےفون کےکیمرہ حصے کےکناروں پربھی خدشات ظاہرکیے کہ وہ جلد خراش کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس پر ایپل نےکہا کہ کیمرہ ڈیزائن مضبوط ہے اور دوسرے ماڈلز کی طرح سخت جانچ کے بعد بنایا گیا ہے، تاہم عام استعمال میں ہلکے نشانات پڑسکتے ہیں۔