بہاول پور: پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر بہاول پور اقراء مہوش نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فاربوائز میں پیشہ ور گداگری کی حوصلہ شکنی اور عوامی آگاہی کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب کیا۔اس موقع پر پرنسپل وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ بوائز صبور احمد، فیلڈ زکوٰۃ کلرکس، ضلع زکوۃ کمیٹی کا سٹاف اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ضلع زکوۃ آفیسر اقراء مہوش نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرات و صدقات دینا نیکی اور باعث برکت عمل ہے لیکن پیشہ ورانہ بھکاری اورگدا گر حقیقی مستحقین کے صدقات و خیرات کے حقوق سلب کر رہے ہیں اور پیشہ ور بھکاریوں کی کثرت کی وجہ سے اصل سفید پوش مستحقین عزت نفس کی خاطر صدقات و خیرات نہیں لیتے۔
انہوں نے کہا کہ زکوۃ اور خیرات و صدقات دیتے وقت پیشہ ور بھکاریوں کو عطیات و خیرات دینے سے گریز کیا جائے تاکہ اصل مستحقین کی مدد کی جاسکے۔ اقراء مہوش نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پرضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں آگاہی پمفلٹس کی تقسیم کا عمل جاری ہے پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
پیشہ ور گدا گروں کی حوصلہ شکنی اور عوامی آگاہی کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد
