10 June 2026

میسجز ایپ بند کرنے کا اعلان، اپنے پیغامات محفوظ کرلیں

سام سنگ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی مقبول میسجنگ ایپ ’سام سنگ میسجز‘ کو جولائی 2026 میں باضابطہ طور پر بند کر دیا جائے گا

اس فیصلے کے بعد سام سنگ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی میسجنگ ضروریات کے لیے گوگل میسجز ایپ استعمال کریں تاکہ اینڈرائیڈ پر یکساں اور بہتر میسجنگ تجربہ برقرار رکھا جا سکے

تمام سام سنگ گلیکسی فونز گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں اس لیے کمپنی اب گوگل کے میسجنگ پلیٹ فارم کو ترجیح دے رہی ہے

اگر گوگل میسجز پہلے سے انسٹال نہیں تو اسے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے ڈیفالٹ میسجنگ ایپ کے طور پر سیٹ کریں۔ بعض صارفین کو ایپ کے اندر ہی نوٹیفکیشن کے ذریعے رہنمائی بھی دی جائے گی۔

جولائی 2026 کے بعد تمام ڈیوائسز پر سام سنگ میسجز تک رسائی ختم ہو جائے گی اور صارفین کو مکمل طور پر متبادل ایپ استعمال کرنی ہوگی۔

سام سنگ کے مطابق یہ اقدام اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ایک متحدہ اور بہتر میسجنگ سسٹم متعارف کرانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت گوگل کے پلیٹ فارم کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے