پنجاب حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ

لاہور- پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے رواں ماہ کی 9 تاریخ (نو مئی) سے صوبے بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اب پائپ، سٹیلز، سپیئر پارٹس، مشینری اور بجلی کے سامان کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیچکرز کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام دکانیں مقررہ وقت پر کھولی جائیں گی، جس کے لئے وقت مختص ہوگا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں کپڑے کی دکانیں بھی 15 رمضان سے 6 گھنٹے کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ عوام کو پارکوں میں بھی جانے کی اجازت ہوگی تاہم جھولے وغیرہ بند رہیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شعبے کو بھی کھولا جائے گا، اس کے لئے پہلے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ضروری ہوگا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 8 مئی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

ادھر بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ پابندیاں بڑھانے کا فیصلہ عوام کے تحفظ کیلئے کیا، مزید وینٹی لیٹرز کیلئے این ڈی ایم اے کو درخواست کر دی۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ کورونا پھیلے گا، کوئٹہ میں 4 ہزار بیڈ کا قرنطینہ بن رہا ہے، لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے بچاؤ کا بہتر ذریعہ ہے، لاک ڈاؤن کو ختم یا کم کرنے کا فیصلہ لاک ڈاؤن کے پھیلاؤ پر منحصر ہے اور بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کا تناسب 88 فیصد ہے، صرف 15 فیصد لوگ محفوظ ہیں جو تشویشناک بات ہے۔

About umair

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن سے آٹے چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کیلئے تیار ہیں- بابر اعوان

اسلام آباد- مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کیساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *