ٹرین سروس 10مئی سے جزوی طور پربحال کرنے کا فیصلہ

لاہور وزارت ریلوے نے 10 مئی سے تیس خصوصی ٹرینیں چلانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ 9 مئی سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں ممکنہ نرمی کے بعد ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا تاہم حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے نے 10 مئی سے جزوی ٹرین آپریشن بحال کرنے کے لیے سمری تیار کر لی ہے۔ 8 مئی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان سے منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹرین آپریشن کی بحالی کے حوالے سے وزارت ریلوے کی جانب سے لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی 10 مئی سے بین الصوبائی جزوی ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔

مراسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ پہلے مرحلے میں مین لائن پر 28 سے 30 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گئی۔ ٹرین آپریشن کی بحالی سے قبل ریلوے ہیڈ کوارٹرز تمام تر تیاریاں مکمل کرے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں کے کرایہ ناموں، اینٹی کورونا انتظامات، سٹیشنوں کی سکیورٹی سمیت دیگر معاملات کو بروقت مکمل کیا جائے۔

ٹکٹ صرف آن لائن بکنگ کے زریعے ہی فراہم کی جائے گی۔ ریلوے انتظامیہ پچاس فیصد ریزرویشن کے ساتھ ٹرین چلائے گی۔

About umair

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن سے آٹے چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کیلئے تیار ہیں- بابر اعوان

اسلام آباد- مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کیساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *