وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ مسترد

اسلام آباد-پاکستان نے وزیراعظم کے بیان سےم تعلق بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کو مکمل طور پرتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جھوٹے اور من گھڑت بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے حقائق کو مکمل طور پر مسخ کرنے پر مبنی بھارت کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، یہ گھناؤنی کوشش قابل مذمت ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا 5 جون 2020ء کا بیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے خلاف جاری جرائم سے عالمی برداری کی توجہ ہٹانے کی مہم کی کوشش کا حصہ ہے۔

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس میں سرحد پار سے ہمارے لوگوں کے خلاف کی جانے والی دہشت گردی شامل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں ہمارے ہزاروں شہری جاں بحق ہوئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بھی اپنی جانیں قربان کیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی بھارتی کوشش کو مسترد کرنے کے بعد 5 جون کو بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ برس واشنگٹن میں یوایس انسٹیٹیوٹ آف پیس سے گفتگو میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے سینئر حکام اور دیگر بھارتی مبصرین پاکستان کے مختلف حصوں کو عدم استحکام کا شکار کرنے سے متعلق اپنے مذموم ڈیزائنز کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارتی اقلیتوں کے خلاف ہندوتوا کی دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور پڑوسی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے بطور آلہ دہشت گردی کا استعمال مکمل طور پر بے نقاب ہوچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت اپنے پاکستان مخالف بیان کو فروٖغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری کو گمراہ نہیں کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق متعلقہ عالمی شراکت داروں کی جانب سے افغانستان میں جاری امن عمل کے سہولت کار متعلق پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کے آغاز سے عالمی برادری کو خطے میں بدخواہوں کے کردار سے خبردار کردیا تھا جو مخالفین افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی آتے نہیں دیکھنا چاہتے، اور امن عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے میں رکاوٹ پیدا کرنا کا کوئی موقع نہیں چھوڑنا چاہتے۔

About umair

یہ بھی پڑھیں

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز- ایک دن میں 4 ہزار 896 مریض

لاہور- پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *