17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر

ملتان ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون کا قیمتی سامان گم ہونے کا واقعہ پیش آیا، جس میں پاسپورٹ، گرین کارڈ اور ملکی و غیر ملکی کرنسی شامل تھی۔ غیر ملکی خاتون قطر ایئرلائن کے ذریعے ملتان ایئرپورٹ پہنچی تھیں اور ایئرپورٹ پر قیمتی سامان سے بھرا ہینڈ بیگ بھول گئیں

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون مسافر کی شناخت کی اور ان سے رابطہ قائم کیا۔ بعد ازاں گمشدہ سامان بحفاظت غیر ملکی خاتون کے حوالے کر دیا گیا

سامان ملنے پر غیر ملکی خاتون بے حد خوش دکھائی دیں اور انہوں نے چیف سیکیورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کرنل رضوان افسر اور اے ایس ایف کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔ واقعے نے اے ایس ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی