17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں.وزیراعظم

اسلام آباد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے تین سال کا روڈ میپ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا۔ شہباز شریف نے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا کے بزنس پلان پر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تین سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے قابل عمل اور مؤثر پلان بنانے پر ہارون اختر اور سمیڈا بورڈ کی تعریف کی

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ اس میں ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد ہے۔ وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والوں کو آسان شرائط پر قرضے دینے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

ملکی ایس ایم ایز کی استعداد بڑھانے لیے 6 شہروں میں متعدد ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ خواتین کو ایس ایم ای سیکٹر میں شرکت اور بھرپور کردار کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی