17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھاگیا،96 فیصد سے زائد گھرانوں کو موبائل یا اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے

پاکستان بیوروآف شماریات کےجاری سروے نتائج کےمطابق ملک بھرمیں موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی شرح بیانوے فیصدہے،شہری علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنےمیں خواتین، مردوں سے آگے ہیں۔

ملک میں انٹرنیٹ کےاستعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے،سال 2025 میں انٹرنیت کا استعمال 57 فیصد تک پہنچ گیا،سال 2019 میں انٹرنیٹ کا استعمال صرف 17 فیصد تھا،مجموعی طور پر خواتین اور مردوں میں انٹرنیٹ کا استعمال برابر ہے،انفرادی سطح پر موبائل اوراسمارٹ فون کی ملکیت 50 فیصد ہو گئی ہے۔

پی ٹی اے کےمطابق پاکستان میں 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ خدمات سےمستفید ہو رہے ہیں،سال 2019 میں محض 34 فیصدگھرانےانٹرنیٹ سے استفادہ کررہےتھے،گھریلوسطح پر 77فیصدڈیجیٹل رسائی کےساتھ صوبہ خیبر پختونخواہ سب سے آگے ہے،یہ کامیابی حکومتِ پاکستان اور ریگولیٹر کے لیے باعثِ فخر ہے۔

سروےمیں ڈیجیٹل شعورمیں اضافہ،آن لائن دنیامیں محفوظ طرزِاستعمال نظرآیا ہے،عوام کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں نمایاں بہتری واضح طورپرسامنے آئی ہے،پی ٹی اےکی جانب سےپاکستان بیورو آف شماریات کےجاری کردہ سروے نتائج کاخیرمقدم کیاگیا