صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
ترجمان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، مشیرسیاسی امور راناثناءاللہ، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن اور نیئرحسین بخاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی وسلامتی کی صورتحال اور حالیہ علاقائی اوربین الاقوامی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے مصر اور ملائیشیا کےحالیہ دوروں بشمول غزہ میں امن کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا
دونوں رہنماؤں کی ون آن ون بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران اہم قومی ترجیحات اورحکومتی پالیسیوں کی مجموعی سمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے قومی اہمیت کے امور پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا
