14 May 2026

سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ہیں،کنویں سے ساڑھے22ملین معکب فٹ یومیہ گیس اور 690 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ ملے گا

تفصیلات کےمطابق ملک میں توانائی کےشعبے سےاچھی خبرسامنے آئی ہے،جہاں تیل اورگیس کے نئےذخائر سےمتعلق او جی ڈی سی کو بڑی کامیابی ملی ہے

ترجمان اوجی ڈی سی کےمطابق سندھ کےضلع خیرپورمیں بترسم ایسٹ ون کنویں سےگیس اورکنڈینسیٹ دریافت ہوا ہے،کنویں سےساڑھے22ملین معکب فٹ یومیہ گیس اور 690 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ ملے گا

یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا جس کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک رکھی گئی،ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ،طلب و رسد میں فرق کم ہوگا،نئی دریافت سے تیل اور گیس کے امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔